دنیا بھر میں ہر سال 8 کروڑ سے زائد موبائل فون پانی کی بالٹیوں، ٹوائلٹ، سوئمنگ پول اور ساحل پر گر کر ناکارہ ہوجاتے ہیں یا پھر ڈوب جاتے ہیں لیکن اب اینڈروئڈ فون ’’کامِٹ‘‘ نہ صرف واٹر پروف ہے بلکہ پانی ہے ۔
امریکا میں تیار کیا گیا اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم پرچلنے والا کامِٹ فون 4.7 انچ اسکرین اور 16 ایم پی کیمرے کا حامل ہے لیکن اس پر خاص قسم کی کوٹنگ چڑھائی گئی ہے جو مکمل طور پر واٹر پروف ہے جب کہ اس کے ڈیزائنر کے مطابق یہ پانی میں گرنے کی صورت میں ڈوبتا نہیں بلکہ سطح پر تیرتا رہتا ہے۔
اس فون کی دوسری
خاصیت اس میں فوجی انداز کا خفیہ ہونا ہے کہ اسی ماڈل کے 2 اسمارٹ فون کے درمیان فون اور ٹیکسٹ کو کوئی نہ سن سکتا اور نہ ہی پڑھ سکتا ہے کیونکہ اس کی معلومات خفیہ کوڈ میں تبدیل ہوکر نشر ہوتی ہیں، فون کے دیگر فیچرز میں 4 جی بی ریم کوالکم اسنیپ ڈریگن 810 کا 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر اور 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے جب کہ اس فون کی قیمت صرف 275 ڈالر ہے۔
موبائل فون میں موجود سینسرجسم کا درجہ حرارت بھی معلوم کرتا رہتا ہے۔ یہ قیمتی فون آئندہ سال فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیے جائیں گے تاہم ابھی ایک کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر اس کے لیے رقم جمع کی جارہی ہے جس میں ایک لاکھ ڈالر کی رقم مانگی گئی ہے۔